عوام انتخابات میں آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اترنے والوں کو ووٹ دیں:مولانا امجد

Feb 03, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوام عام انتخابات میں آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترنے والوں کو ووٹ دیں تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو سکے اور پاکستان کو امریکہ کی کالونی بننے سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ عبدا للہ بن عمر میں حافظ حیدر علی کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن سے اور جے یوآئی کے مرکزی سرپرست مولانا خواجہ خلیل احمد خان نے جامع مسجد گلزار مدینہ غوثیہ کالونی میں حافظ غضنفر عزیز کے الیکشن مہم کے سلسلہ میں ورکروں سے جبکہ لاہور کے مختلف حلقوں میں سے امیدواروں حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیزاور دیگر نے اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ورکرز اور علماء  کرام کے اجلاسات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں