مری(نامہ نگار خصوصی )طویل خشک سالی کے بعد مری میں برفباری کاآغاز ہوتے ہی واپڈامری کی نااہلی کے باعث بجلی کی بندش کاسلسلہ بھی جاری ہے ملک بھر سے مری آئے سیاحوں،کاروباری حلقوں اورمقامی لوگوں کوکئی کئی گھنٹوں کی طویل اوربار بار بجلی کے تعطل کے باعث شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے ،جبکہ گردونواح ڈھک، دھرونا،جھیکاگلی،مسیاڑی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی تاحال بحال کی جاسکی ہے ،سیاحوں، کاروباری اورعوامی حلقوں نے وفاقی وزیر بجلی، چیئرمین واپڈا،آئیسکواسلام آباد ،کمشنر راولپنڈی اورڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیرعباس شیرازی سے فوری نوٹس لینے کااوراصلاح احوال اورتمام علاقوں میں فوری بجلی بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔