چوہدری صداقت کی کاوشیں ،درجنوں افراد نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی 

 کلرسیداں(نامہ نگار)چیئرمین یوسی منیاندہ چو ہد ر ی صداقت حسین کی کاوشوں سے موضع بناہل اور مضافاتی علاقوں کے درجنوں افراد نے اپنی جماعتی وا بستگیاں ترک کر کے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے انتخابی امیدواروں راجہ اسامہ اشفاق او ر راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حمایت کر نے والوں میں گاؤں ڈڈھل،ڈھوک حویلیاں، پچنڈھ،پھر ی،میلا دنگر، کھنڈور،سگیتراور بناھل سے درجنوں افراد شامل ہیں۔ چوہدری صداقت حسین نے نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یوسی منیاندہ میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سب مسلم لیگ ن نے کیئے جن لوگوں اور جماعت نے خدمت کی ووٹ بھی اسی کو ملنی چاہیے ہم نے پہلے بھی ترقیاتی کام کروائے آئندہ بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو کر منیاندہ یوسی کے مسائل حل کرے گی ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہماری سیاست خدمت شرافت اور مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آب وقت ہے کہ لوگ الیکشن میں بھاری اکثریت سے ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کریں تعمیر و ترقی کے کاموں کی گارنٹی ہم دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن