جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ میںوکالت کرنے کا لائسنس مل گیا 

Feb 03, 2024

 مری(نامہ نگار خصو صی)سینئر قانون دان و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ا یشن مری کے صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پا کستان میںوکالت کر نے کا لائسنس مل گیا ،جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ نے وکلاءاوراہلیان مری کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار کررہے ہیں وہ ایک معروف وکیل ہونے کےساتھ ساتھ معروف سماجی رہنماءبھی ہیں۔بے لوث خدمات اورعوام کوانصاف کی فراہمی کے کردار پر انکو مری کے تمام حلقوں میںانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی پر مری بار کے وکلاءنے ان کوحال ہی میں ضلع بار مری کاصدربھاری اکثریت سے منتخب کیا ،سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکالت کالائسینس ملنے پر پر وکلاءبرادی ،صحافتی شخصیات ، عوامی،سماجی اورکاروباری حلقوں ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لئے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔    

مزیدخبریں