ایف جی ہوم اکنامکس و مینجمنٹ سائنسز کالج کا تیسرا کانوکیشن

 اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) ایف جی ہوم اکنامکس و مینجمنٹ سائنسز کالج ایف الیون ون کے تیسرے کانوکیشن کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای تنویر احمد مہمان خاص قائد اعظم یونیورسٹی سے پروفیسر ادریس صدارت پرنسپل پروفیسر روزینہ فہیم نے کی 148 طالبات کو ڈگریاں جبکہ 6 طالبات کو گولڈ میڈل ، 11 کو سکالر شپ ایورڈ کی گیں سابقہ پرنسپل ثمر ظفر کی جانب سے ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو کیش انعامات بھی دئیے گئے مقررین نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی جدید تعلیم کے حصول میں پنہاں ہے طالبات کو چاہیے کہ پریکٹیکل زندگی میں قدم رکھیں جو ڈگری انہوں نے حاصل کی اب مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے معاشرے میں اپنا مقام بنائیں ہمارے ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ھے جس میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

ای پیپر دی نیشن