گوجرخان(نامہ نگار) سینئر قانون دان سابق ناظم سٹی پی ٹی آئی کے رہنما راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ اور راجہ ضیاءالحق نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اور امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 52 راجہ جاوید اخلاص اور امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 8 چوہدری افتخار احمد وارثی کی حمایت کا اعلان کر دیا راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ اور راجہ ضیاءالحق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان نجی میرج ہال میں منعقد ہ ایک جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔