ووٹ بنک میں اضافہ،8 فروری کو سرپرائز د ینگے ،ملک سفیر عالم 

 واہ کینٹ ( امجد شیخ، نمائندہ نوائے وقت ) جمعیت علمائے اسلام ف کے ممتاز رہنما سیا سی،سماجی و علم دوست شخصیت اور حلقہ این ا ے 54 سے جے یو آ ئی ف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک سفیر عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جے یو آ ئی(ف) واحد جماعت ہے جو اسلامی نظام نافذ کر سکتی ہے ملک وقو م کے مسائل اور انکے ادراک رکھتی ہے یہ بات بھی واضح ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہی وہ بہتر ین شخصیت ہیں جو قوم کو معاشی سیاسی اور دیگر اہم مسا ئل سے نجات دلا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار نو ا ئے وقت سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک سفیر عالم نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے امیدوار اپنے حلقوں میں بہ مضبوط پوزیشن کے حا مل ہیں اور انکی انتخابی مہم عروج پر ہے انہوں نے این اے 54کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ ہر امیدوار اپنے سیاسی نعرے اور منشور کے ساتھ میدان میں موجود ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان نعروں اور منشور پر کتنا عمل ہوا اور حلقے کے عوام کو کیا آ سانی میسر آئی مسائل جوں کے توں موجود ہیں ان مسائل کی نشان دہی تو سب ہی کرتے ہیں لیکن قابل عمل حل کوئی نہیں بتاتا ملک سفیر عالم نے حلقہ کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ اس حلقے کا بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے ،ملک سفیر عالم نے یہ بھی بتایا کہ ان مسائل کے ساتھ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اصلاح معاشرہ کی ضرورت ہے ہم پہلے سے اس پر کام کررہے ہیں ملک سفیر عالم نے کہا کہ این اے 54میں جے یوآئی کو بہت پذیرائی مل رہی ہے ہمارے ووٹ بنک میں اضا فہ ہو رہا ہے کئی برادریوں نے ہماری حمایت اور کتاب پر مہر لگا نے کا اعلان کیا ہے لہذا ہم 8 فروری والے دن سرپرائز دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن