8فروری قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے:چودھری اقبال مہر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پی پی سٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اقبال مہر نے کہاہے کہ 8فروری قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، ووٹر بلاخوف وخطر باہر نکلیں اور تیر کے نشان پر مہر لگاکر ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی نئی داغ بیل ڈالیں۔ نوجوان نسل بلاول بھٹو زرداری کو اپنالیڈر مان چکی ہے، آئندہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواساہوگا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انتقام کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود ، ملکی ترقی کے لئے کام کیے۔ ہمارے قائدین انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے ہم کسی سیاسی مخالف کی سزا پر خوش نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک نئی سوچ کو چنیں۔

ای پیپر دی نیشن