عوام ووٹ خریدنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں :ملک گل نواز

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)پی پی حلقہ 38سے آزاد امیدوار ملک گل نواز پھول نے کہا ہے کہ وہ کامیاب ہوکر نہ صرف تعمیر وترقی کے کام کروائیں گے بلکہ شہریوںکی توقعات پر پورااتریں گے۔ یہاں ایک کارنرمٹنگ سے خطاب کے دوراان ملک پھول اعوان کا کہنا تھا کہ ووٹ خریدنے والوںکی حوصلہ شکنی کریں اور شہریوںکے حقوق کا تحفظ کرنے والوںکو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا عوام حقہ کے نشان پر مہر لگاکرانہیں کامیاب کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن