گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل نے یوریا کھاد کی سپلائی میں خردبرد پرفرٹیلائزر کمپنی مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل‘ زراعت آفیسر محمد کاشف اوردیگر عملہ کے ہمراہ فرٹیلائزر کمپنی میسرز گرین فارم سروسز کی چیکنگ کیلئے غلہ منڈی پہنچے تو وہاں مذکورہ کمپنی کا کوئی دفتر موجود نہ تھا جبکہ کمپنی منیجر سے بذریعہ موبائل رابطہ کرکے ایڈریس کا پتہ کیا تو وہ بتانے میں ناکام رہا اس طرح کمپنی کا ایڈریس فرضی ثابت ہوا اور5700 بوری بیگ ببر شیر یوریا کو گوجرانوالہ کے کاشتکاروں کیلئے مذکورہ کمپنی نے اپنے ایڈریس پر نہ لا کر قانون کی خلاف ورزی کی جس پر مقدمہ درج کرا دیا گیا۔