حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک کے امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ سید عطاء الحسنین شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے لٹیروں سے جان چھڑانے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ عوام آٹھ فروی کو کرین کے نشان پر مہر لگا کر ٹی ایل پی کے امیدواروںکو کامیاب کروائیں۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک میں جب تک آقا مدنی ؐکا نظام نہیں آئے گا اسوقت تک عوام کی قسمت کا ستارہ نہیں چمکے گا۔ وہ یہاں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ کر دیں گے۔ عوام صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں۔