نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں تاریخی مسجد کے انہدام پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جب کہ انتہاپسند ہندو جتھوں نے مسجد کے ملبے کے قریب شدید نعرے بازی کی،بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے مہرولی محلے میں ہندو مسلم کشیدگی برقرار ہے،مظاہرے اور جلائو گھیرائوکے بعد علاقے میں سخت سیکیورٹی نافذ کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے حالات کنٹرول میں ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔