یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا: سید سمیع اللہ حسینی

 اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ ) ممتاز سکالر وائس چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، قومی نوعیت کے اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام سے اظہار یک جہتی کرنا ہے ۔مرکزی علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام گلکت بلتستان اورآزاد کشمیر سمیت ملک پھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا مرکزی یکجہتی کشمیر کانفرنس مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت فیصل آباد میں ہوگی۔ آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں عوام یک جہتی کا بے مثال مظاہرہ کرکے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرواتے ہیں ۔ ارادت مندوں کے گروپ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کرکے نہ صرف کشمیریوں کے جملہ حقوق غصب کررکھے ہیں بلکہ ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن