نواز شریف پر جب مشکل وقت آ یا ملک سے بھاگ گیا، علامہ سعدرضوی 

Feb 03, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)نواز شریف پر جب مشکل وقت آتا ہے تو وہ ملک سے بھاگ کر سعودیہ اور لندن چلا جاتا ہے اب بھی جب اس پرمشکل وقت آئے گا تو وہ ملک سے بھاگ جائے گا قوم کا لیڈر وہ نہیں ہوتاجو مشکل آئے تو بھاگ جائے قوم کا لیڈر وہ ہوتا ہے جومشکل وقت میں بھی اپنی عوام کو چھوڑ کے نہ جائے کاشیرکا نشان مل جانے سے بندہ شیر نہیں بن جاتاان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ سعد حسین رضوی نے فتح جنگ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹی ایل پی کے جلسہ میں ورکرز اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جلسہ گاہ لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا ٹی ایل پی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 02ایاز خان بالڑہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک امانت خان راول نے بھی جلسہ سے خطاب کیا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ملک کوترقی یافتہ بنانے کا دعوہ کرنے والی پارٹی اپنے30 سالہ دور اقتدار میں آپ ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جس میں آپ کا علاج ممکن ہوقوم اب آپ لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی قوم اب یہ جان چکی ہے کہ آپ مسائل کا حل نہیں اب پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میں ہے آج یہ دونوں پارٹیاں پی پی اور ن لیگ ایک دوسرے کے مخالف بیان دے رہی ہے کل یہ ہی دونوں پارٹیاں اپنے اپنے مفاد کے لیے ایک دوسرے کی تعریف کر رہی تھی اس دفعہ الیکشن میں آپ کا محمد عربی کے غلاموں سے سامنا ہے انشا اللہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہو جائے گااس دفعہ آپ کو 
عوام کے ووٹوں پر ڈاکتی مارنے نہیں دیں گے اپنی ووٹوں پر پہرا دیں گے دین کو تخت پر لانے لے لیے8فروری کو کرین کے نشان پر مہر لگائے قبل از یں علامہ سعد حسین رضوی نے ڈھرنال اسٹاپ پر بھی بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا اس موقع پر علامہ ذوالفقار علی حیدری ،مفتی عرفان القادری ،پیر فیصل شاہ گیلانی چورہ شریف سمیت تحریک لبیک کے رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزیدخبریں