ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے و قت)اپنے دور کے مشہورٹرا نسپو رٹراو ر پنڈ ی ہزارہ ٹرانسپورٹ کے چیئرمین الحاج شیخ کرم الہی مرحوم کے صا حبزادے شیخ صلاح ا لدین 86برس کی عمرمیںاچانک انتقال کر گئے، مر حو م آخردم تک صحت مندرہے،اورکاروبارزندگی میں پوری طرح متحرک رہے،شیخ صلاح الدین مرحو م حا جی نعیم الدین شیخ کے بڑے بھائی تھے،نما ز جنا ز ہ مقامی قبرستان ہنجیرہ میںاداکی گئی،او رعلاقہ کی شیخ برا دری،بٹ برادر ی،گجربرادری ،سا دا ت برادر ی ، بھٹی برادری،اعوان برادری اورٹرانسپو ر ٹ کے شعبہ سے و ا بستہ لوگوںاورعام شہریوںنے بہت بڑ ی تعد اد میں شر کت کی،نمازجنازہ میںسیاسی وسماجی شخصیات بھی شا مل ہوئیں،نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدشیخ صلاح الد ین مرحوم کومقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔