انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں ، نور احمد قاسمی

سکھر( بیورو رپورٹ)پاکستان سنی تحریک سندھ کے صدر نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کو برے طریقے سے ناکام بنادیا گیا ہے سیاسی جماعتیں جمہوریت کو پیروں تلے روند کر کسی صورت جمہوریت کو پروان نہیں چڑھا سکتی ہیں عوام ، 8 فروری کو عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں،نہتے کشمیریوں کے حق ملک گیر ریلیاں نکالی جایئں گی، دنیا بھر میں اقوام متحدہ اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، اسرائیلی جارحیت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے اقوام عالم کو اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر محمد رضوان قادری میمن عبدالصمد قادری۔ سجاد سلطانی شاہد حسین قاسمی۔ مولانا محمد حسن جتوئی سکندری۔ مولانا محمد قاسم سعیدی۔حافظ نعیم قادری۔محمدکاشف قادری محمدرشید راجپوت۔ ریاض چوہان۔ غلام فرید مہردیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ  آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کو عوام برداشت نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں جمہوری اقدار کو پیروں تلے روند کر جمہوریت کو کسی صورت بھی پروان نہیں چڑھا سکتی،نہتے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے تمام آئینی قانونی اور جمہوری راستوں کو اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،مقبوطہ کشمیر اور فلسطین پر جارحیت کا بت توڑنا ہوگا عالم اسلام کو اپنی اپنی باری کا انتظار کرنے کی بجائے ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے،پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایات پر  مظلوم کشمیریوں کے حق میں ملک گیر احتجاجی ریلیاں جلسے جلوس اور سیمینار منعقد کیے جائیں  گے ۔

ای پیپر دی نیشن