گوجرخان (نامہ نگار)حلقہ این اے 52 گوجر خا ن سے تحریک لبیک اسلام کے امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی مختار علی رضوی نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو مذہبی اور سیاسی ڈانسروں کو مسترد کردیں گے جو نما ز کی اذان نہیں دے سکتا وہ پارلیمنٹ میں دین کی کیا بات کرے گا انتخابی نشان توپ مخالفین کیلئے ہیبت کا نشان بن چکا ہے ان خیالات کااظہار مفتی مختار علی رضوی نے دلمی میں صوبیدار جاوید اقبال کی رہائش پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر حلقہ پی پی 8 کے امیدوار سید اذکار حسین شاہ مشہدی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبیدار شاھین،حاجی امانت علی خلیفہ نثار سیرانی راجہ عبدالغفار راجہ محمد عثمان،راجہ لیاقت علی ،ا للہ یار ، عامر مشتاق،راجہ عاقب مشتاق مہر بان بانی عبدالر شید، غلام مرتضی، خرم شہزاد نعیم بٹ، فیصل عبدالہاد یراجہ زریان،راجہ حسن،راجہ فیصل محمود، سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔
عوام 8 فروری کو مذہبی، سیاسی ڈانسروں کو مسترد کردینگے،مفتی مختار
Feb 03, 2024