میر پور خاص،پولیس چھاپے کے دوران ہلاکت،ورثاء کا نعش سمیت دھرنا

Feb 03, 2024

میرپورخاص(بیورورپورٹ) پولیس چھاپے کے دوران گھر کے سربراہ کی مبینہ ہلاکت کے خلاف کپری برادری کا نعش کے ہمراہ دھرنا ایس ایس پی کا فوری نوٹس ڈی ایس کو انکوائری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام کے گاؤں میں  چوروں کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپے کے دوران دو افراد کی گرفتاری پر گھر کے سربراہ لال خان کپری کی مزاحمت کے دوران مبینہ ہلاکت پر کپری برادری کا نعش کے ہمراہ مین شاہراہ پر دھرنا دیا گیا واقع کا نوٹس لیتے ہوہے ایس ایس پی عادل میمن نے ڈگری کے ڈی ایس پی شیر بہادر خان کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا ایس ایس پی عادل میمن کے مطابق فوت ہونے والے کے گرفتار بیٹے کی نشاہدہی پر چھاپہ مارا گیا ابتداہی رپورٹ کے مطابق لال خان گرنے کی وجہ سے فوت ہوا فوت ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کرایا جایے گا اگر پولیس اہلکار ملوث ہوہے تو انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وفات  پانے والے شخص کے ورثاء کیس داخل کرانا چاہتے ہیں تو کیس درج کیا جا ئے گا۔ واقع کے حوالے سے پیپلز پارٹی رہنما این اے 212 میر منور علی ٹالپر نے بھی واقع پر افسوس کیا اور ورثاوں کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کراہی ہے۔

مزیدخبریں