میرپورخاص(بیورورپورٹ)این اے211 اور پی ایس45 پر پیپلزپارٹی کو مشکلات کا سامنا،آزاد امیدوار علی نواز شاہ کو ایم کیو ایم کی مکمل اور جی ڈی اے کی اندرونی سپورٹ حاصل پوزیشن مستحکم،پی ٹی آئی کا امیدوار راجہ عبدالحق بجھے دل سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے مقابلہ ازاد امیدوار علی نواز شاہ اور پیپلز پارٹی کے پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے درمیان ہی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری آج گاما اسٹیڈیم میں ڈویثزن بھر کے جیالوں خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق 2018 انتخابات میں میرپورخاص کی قومی اسمبلی کی میرپورخاص ون کی اس نشست پر پیپلز پارٹی سے منحرف پارٹی کے بنیادی ناراض رکن سید علی نواز شاہ نے ازاد حیثیت میں انتخاب لڑا تھا اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پیر حسن شاہ جیلانی جو کہ موجودہ امیدوار پیر افتاب شاہ جیلانی کے فرزند ہیں ۔کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا اب 2024 انتخابات میں بھی سید علی نواز شاہ ازاد حیثیت میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کے لیے سرگرم ہے اور انہیں اس بار بھی ایم کیو ایم پاکستان کی مکمل اور جی ڈی اے کی اندرونی سپورٹ حاصل ہے شہر کی بیشتر برادریوں نے بھی سید علی نواز شاہ کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے تعلقہ حسین بخش مری میں پی پی کے ناراض صوبائی اسمبلی پی ایس 45 سے آزاد امیدوار وزیر علی مری کی بھی سید علی نوازشاہ کو حمایت حاصل ہے جس سے سید علی نواز کی پوزیشن مستحکم نظر اتی ہے دوسری جانب پی ایس 45 پر پیپلز پارٹی کے ہری رام کیشوری لال کے سامنے پیپلز پارٹی کے پرانے ہمدرد و سپورٹر آزاد امیدواروں بی ایس45 وزیر علی مری اور ایڈوکیٹ سلامت علی لاکھو الیکشن لڑ رہے ہیں جس سے پیپلز پارٹی کا ووٹ تقسیم ہوگاکیونکہ اس حلقے میں مری برادری کا ایک بڑا ووٹ بینک ہے اگر پیپلز پارٹی کا ووٹ تقسیم ہوتا ہے تو اس کا فائدہ ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی یا پی ٹی ائی کو پہنچ سکتا ہے 2018 میں ایم کے ایم کا ووٹ تقسیم ہوا تھا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہری رام کو فائدہ پہنچا تھا اور وہ باسانی منتخب ہو گئے تھے تا ہم اس بار صورتحال مختلف نظر اتی ہے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اج تین فروری کو گاما اسٹیڈیم میں ایک جلسے سے خطاب میں لوگوں سے80سالہ امیدوار پیر افتاب شاہ جیلانی اور 75سالہ امیدوار ہری رام کو ووٹ دینے کی اپیل کریں گے تا ہم فیصلہ 8 فروری کو ووٹر ہی کریں گے ۔