ڈگری (نامہ نگار) ڈگری کی مقامی شوگر مل نے کاشتکاروں کو ادائیگی نہیں کی، کروڑوں دبا لیے۔ کاشتکار سراپا احتجاج چینی کی ترسیل دھرنا دے کر روک دی تفصیلات کے مطابق ڈگری کے قریب واقع ڈگری شوگر مل کی جانب سے کاشتکاروں کی ادائیگی نہ کرنے پر کاشتکاروں نے ڈگری شوگر مل کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا. خبر کے مطابق ڈگری شوگر مل کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی پر کاشتکاروں کا صبر کا پیمانہ لبریر ہوگیا کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے ڈگری شوگر مل کے مرکزی گیٹ پر قبضہ جمالیا اور دھرنا دے دیا۔ دھرنے کی وجہ سے شوگر مل سے چینی کی ترسیل رک گئی۔ اس موقع پر کاشتکار نواز آرائیں کا کہنا تھا کہ ڈگری شوگر مل نے ہم سے اس سیزن کا گنا لیا مگر ادائیگی روک دی ہے کئی بار وعدے کیے مگر وہ وفا نہیں ہوئے اب ہم یہاں بیٹھے ہیں ادائیگی کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے ۔ کاشتکار رہنما کاشف جونیجو کا کہنا تھا ڈگری شوگر مل ہر سیزن میں یہی کام کرتی ہے الیکشن کے بعد ڈگری شوگر مل اور کین کمیشنر کے خلاف عدم ادائیگی پر عدالت میں جائیں گے ہم اپنا حق ان سے چھین کر بھی لیں گے ایک کاشتکار جمیل نوحانی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں نہیں مل مالک کے گھر کے سامنے بھی دھرنا دیں گے ہم سب کاشتکاروں کے 40 کروڑ سے زائد مختلف سیزن کے مل ملک نے دبا لیے ہیں۔دھرنے میں موجود مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔ مل انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی موقف نہیں دیا گیا دریں اثناء ڈگری پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو ماتلی روڈ بلاک کرنے سے روک دیا اور.مرکزی گیٹ تک محدود کردیا۔