گولارچی ( نامہ نگار ) سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہیوی موٹر سائیکلوں پر مشتمل’’ تھر آف روڈ بائیک ریلی‘‘ کو بدین پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو اور ایس ایس پی بدین میر روحل کھوسہ اور معزز شہریوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا 95 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کے شرکاء پر پھول نچھاور کرتے ہوئے اجرکوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد ملک کے خوبصورت علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ’’تھر آف روڈ بائیک ریلی‘‘ کراچی سے ننگرپارکر کے خوبصورت پہاڑوں تک جائے گی اس ریلی میں ملک کے چاروں صوبوں سے سیاحوں نے شرکت کی ہے اس موقع پر محکمہ سیاحت سندھ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہا کہ تھر کی خوبصورتی کو دنیا کو دکھانے کے لیے اس تھر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے اس ریلی میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
’ تھر آف روڈ بائیک ریلی‘‘ کی بدین آمد،ڈی سی نے استقبال کیا
Feb 03, 2024