ڈگری،4 پولنگ اسٹیشن  انتہائی حساس12 حساس قرار 

Feb 03, 2024

 ڈگری(نامہ نگار)ڈگری تعلقے میں چار پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 12 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے. ایس ایچ او ڈگری امداد شاھ کا موقف تفصیل کے مطابق ڈگری پولیس اسٹیشن کی حد میں این اے 212 پی ایس 47 اور 48 میں ٹوٹل 69 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں ڈگری کے دیہی علاقوں گوٹھ مبارک نوحانی گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول.ایگزیکیٹو پروونیشنل ھائی وی آفیس میں قائم ہونے والے پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول  (مین) ڈگری ٹاؤن کمیٹی ڈگری گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول سندھی میڈیم(غریب آباد) گورنمنٹ ووکیشنل اسکول (جیلانی محلہ) گورنمنٹ مڈل اسکول سید ولی محمد شاھ گورنمنٹ پرائمری اسکول کھبڑ شاھ،گورنمنٹ ھائی اسکول دیھ 170 میں قائم دو پولنگ اسٹیشنز اور گورنمنٹ ھائی اسکول شاھ محمد نوحانی یوسی کنگورو کے دو پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے.ایس ایچ او ڈگری سید امداد شاھ نے بتایا کہ ڈگری تھانے کی حد میں قائم حساس پولنگ اسٹیشنز سمیت تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور امن و امان برقرار رہ سکے۔

مزیدخبریں