حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیدر آباد تھانہ فورٹ کی حدود میں شہر کے معروف امام الدین پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزگی،ساڑھے 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ،فائر بریگیڈ نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سویرے پکاقلعہ گلی نمبر 2 میں گھر میں بنے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے سبب گودام میں رکھا ساڑھے چار کروڑ کا مال مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ،جبکہ مالک حاجی آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ فائر بریگیڈ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا ہے ، ادھر فائر بریگیڈ کا عملہ آگ ہر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز طلب کرلئے گئے ہیں ، آگ کی شدت میں اضافے کے باعث عمارت بھی خستہ حال ہوگئی ہے جس کے جگہ جگہ سے کچھ حصے بھی گر رہے ہیں اور تمام صورتحال کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کو طلب کرکے جائے وقوعہ پر موجود افراد کو دور رکھا جارہا ہے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جاسکے۔
حیدر آباد، پلاسٹک کے گودام میں آتشزگی‘4کروڑکا مال خاکستر
Feb 03, 2024