وادی نیلم میں ٹنڈو الہ یار کے سیاح جوڑے کا ہنی مون سوگ میں بدل گیا

 مظفرآباد /ٹنڈو الہ یار(نامہ نگار/ پی پی آئی)کشمیر کے معروف سیاحتی مقام وادی نیلم میں ایک ہوٹل میں سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے سیاح کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایس ایچ او اٹھمقام راجہ سہراب نے بتایا کہ ’یہ سیاح کْٹن کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ کمرے میں گیس سلینڈر والا ہیٹر تھا جو کْھلا رہ گیا تھا۔‘ایس ایچ او کے مطابق ‘جب صبح 10 بجے تک اس کمرے سے کوئی باہر نہ آیا انتظامیہ نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔‘ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی نیلم کی زیر نگرانی رہائشی کمرے کا دروازہ توڑا گیاتو دونوں میاں بیوی بے ہوش تھے۔‘ پی پی آئی کے مطابق ہسپتال منتقل کرنے پر پتہ چلا کہ احسن الیاس دم توڑ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ہانیہ الیاس بے ہوش تھیں۔‘ ’ہانیہ احسن کو پہلے مقامی ہسپتال اور  بعدازاں انہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں ’ہانیہ احسن کی حالت کچھ بہتر ہے۔‘پولیس کے مطابق سیاح کی میت کوٹنڈو الہ یار بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن