سکھرانتظامیہ کی عدم توجہی  ترقیاتی کام التوا کا شکار

Feb 03, 2024

سکھر( بیورو رپورٹ)انتظامیہ کی عدم توجہی،شہر میں جاری ترقیاتی کام کئی ماہ گذرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکے،شہر میں تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے سمیت ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف، شہریوں کو پریشانی کا سامنا،چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ و منتخب عوامی نمائندگان کی عدم توجہی مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر ہونی والی سڑکوں کو ترقیاتی کام کی مد میں کھدائی و مرمت کرکے سرکاری خزانے کو ٹھکانے لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت شہر کی اہم و مصروف ترین سڑکوں پر خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کا نام دیکر مزید تباہ کرنے کے بعد سڑک کھود کر ملبہ سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے ۔تو استری کاری کے نام پر ناقص میٹریل استعمال کرکے سڑکیں رات و رات تعمیر کی جارہی ہے ترقیاتی کاموں میں سست روی اخیتار کرنے کی وجہ سے شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کو ا?مد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ درپیش مشکلات دیکھنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں