لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ضلع کے باڈہ تھانے کے مال خانے میں مسلح افراد نے نقب لگاکر سرکاری اسلحہ چوری کرنے میں ملوث ملزمان کے ساتھ باڈہ پولیس کے اہلکار بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جمعرات کی شب رات دیر گئے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے باڈہ تھانے کو نقب لگاکر مالخانے سے سرکاری اسلحہ چوری کرکے فرار ہوگئے تھے تام پولیس ابھی تک نامعلوم مسلح افراد کا پتہ لگاسکی اور نہ سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق باڈہ تھانے کو نقب لگاکر سرکاری اسلحہ چوری کرنے والوں کے ساتھ باڈہ تھانے کے چند اہلکار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے انکوائری ٹیم کے سربراہ اے ایس پی حیدری عاطف امیر نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے جس میں ڈی ایس پی ڈوکری بھی شامل ہے۔، واقعے کی مختلف پہلؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک کی تفیش کے مطابق واقعے میں چند پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے غفلت برتنے پر ہیڈ محرر، نائیٹ انچارج اور سنتری کو معطل کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرکے لاکپ کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام جلد مسلح افراد کو بے نقاب کرکے سرکاری اسلح برآمد کرلیے جائیں گے۔