کوٹری ، پولیس نے بائیک لفٹر گروہ کے3 کارندے دھرلیئے 

جامشورو، کوٹری(نامہ نگاران)کوٹری سے بائیک لفٹر گروہ کے تین کارندے دھرلیئے گئے۔کوٹری پولیس کی کارروائی میں متعدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔تین ملزمان گرفتار۔ایک ملزم عدالتی ملازم ہونے کا انکشاف۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جامشورو طارق نواز کی ہدایت پر کوٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو دھرلیا۔ملزمان سے متعدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی ہیں۔اس ضمن میں ڈی ایس پی کوٹری عرفان بھٹی ایس ایچ او کوٹری عبدالرزاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوٹری کے علاقہ سے چند روز قبل لطیف آباد کے رہائشی سید آصف اپنے دوست کے پاس ملنے آیا تھا کہ نامعلوم چور اسکی موٹرسائیکل لے اڑے تھے جس کی شکایت پرکوٹری پولیس نے بائیک لفٹر گروہ کے تین ارکان غلام علی لنڈ۔غلام اطہر قریشی اور ولید کوریجو کے قبضے سے ایک 125بائیک ایکcd70اور متعدد بائیک کا اسپیئر پارٹس برآمد کیا ہے جن کے خلاف کوٹری تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ڈی ایس پی کوٹری نے ایک ملزم علی لونڈ کے عدالتی ملازم ہونے کے سوال پر بتایا کہ اسی اطلاع ہے جس کی تصدیق کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن