میٹھے مشروبات اور الٹرا پراسیسڈ فوڈز کھانے سے پرہےز کرےں،، ثناءاللہ گھمن

Feb 03, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) غیر صحت بخش غذا دل، ذیابیطس، گردوں سمیت کئی بیماریوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، ہمارے ہاں ان مضر صحت کھانوں کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے،اپنی نوجوان نسل اور بچوں کو جو اس ملک کا مستقبل ہیں بچانے کے لیے انہیں میٹھے مشروبات اور الٹرا پراسیسڈ فوڈز سے دور رکھنا ہو گا، یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سیکریٹری جنرل ثناءاللہ گھمن نے عائشہ لاثانی سکول میں والدین، اساتذہ اور بچوں کے ساتھ مضر صحت خوراک اور ہماری نوجوان نسل کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ان کھانوں میں چینی، نمک اور ٹرانس فیٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ میٹھے مشروبات کے ایک چھوٹے گلاس می ں 7 سے 8 چمچ چینی ہوتی ہے۔ والدین اور اساتذہ کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان مضر صحت کھانوں سے دور رکھیں۔ حکومت پاکستان سے ہماری درخواست ہے کہ وہ میٹھے مشروبات اور الٹرا پراسیسڈ فوڈز پر ٹیکس میں اضافہ کرے۔

مزیدخبریں