نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد میں اغوا

Feb 03, 2024

 اسلام آ باد (آئی این پی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغوا کرلیا گیا  ۔  نادرا کے افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے، ان کے بھائی نے انہیں فون بھی کیا تھا اور وہ آواز سے گھبرائے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے انہیں کال پر بتایا کہ انہیں کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر فون بند ہوگیا۔ مدعی نے شک ظاہر کیا ہے کہ ان کے بھائی کو کسی نے اغوا کرلیا ہے۔

مزیدخبریں