نمونیا حملے نہ رک سکے، مریضوں میں مسلسل اضافہ، مزید 7 بچے جان کی بازی ہار گئے

لاہور (این این آئی) پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا جس کے ساتھ رواں سال کی ابتدا میں ہی بیماری کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی۔ 9 روز کے دوران 100سے زائد بچے دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 764نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ایک روز کے دوران 178نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے اب تک 18 ہزار 804 کیسز سامنے آئے جس کے باعث 303 اموات رپورٹ ہوئیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیا، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ دریں اثناء مری سے آئی این پی کے مطابق ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے، مری میں 8.5  انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ مری میں سیزن کی پہلی برفباری کے دوران 8.5  انچ سے زائد برف پڑی۔ برف باری اور پھسلن سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تک شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا۔ 17 میل اور دیگر انٹری پوائنٹس سے سیاحوں کے مری داخلے کو بھی رات بھر بند رکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن