علامہ محمد شفیع اوکا ڑویؒ نے ترویج دین میں زندگی بسر کی‘ علماء اہلسنّت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی علیہ الرحمہ کے 41ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے یو م خطیب اعظم منایا گیا ۔ مساجد  میں جمعہ کے اجتماعات میں ائمہ و خطبا نے علامہ اوکاڑوی کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماء ڈاکٹر عبد الوہاب قادری ، علامہ خلیل الرحمان چشتی ،علامہ سید عبد القادرشاہ شیرازی،علامہ کامران رضوی،مفتی بلال قادری، علامہ اکرام المصطفیٰ ،مولانا عاشق حسین سعیدی،مفتی عتیق قادری،مولانا جمیل امینی،مفتی فیاض قادری،مولانا فخر الحسن شاہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ مولانا شفیع اوکاڑوی نے اہل ایما ن کے دلو ں میں محبت مصطفی  اکو پروان چڑھا یا ان کی تحریر اور تقریریں آج بھی لو گو ں کے عقائد کی اصلا ح میں کردار ادا کر رہی ہیں ۔ مولانا اوکاڑوی نے دین اسلام کی حقیقت اور حضور اکرم ﷺ کی محبت و عظمت سے لوگوں کے سینوں کو مزین کیا اور اپنی توانائیاں دین کی تبلیغ و اشاعت کیلئے وقف کئے رکھی ۔خطیب پاکستان نے اپنی مختصر عمر میں دین کی ترویج و اشا عت کیلئے برسو ں کا کام کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا اوکا ڑوی کا انداز خطابت منفرد دلکش اور پر اَثر تھا نے خطابت کے ذریعے لوگو ں کے دلو ں میں عشق رسول کی شمع کو فروزاں کر تے ہو ئے انسانیت کی اصلاح کا بہترین کام کیا۔ عرس کا مرکزی اجتماع جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار میں زیر صدارت خطیب پاکستان علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی منعقد ہوا جس میں علما ء کرام نے مو لا نا شفیع اوکا ڑوی ؒ کی دینی و ملّی خدما ت پرخراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اسلام میں دولت ،شہرت ،عہدہ کسی کے اعلیٰ مقام کی نشاندہی نہیں کرتا بلکہ تقویٰ کی بدولت رب العالمین کی با رگا ہ میں امتیا زی شان عطا ہوا کرتی ہے ۔ قرآن وحدیث اور جدید علوم کے بغیر ترقی کا حصول مشکل ہے غیروں کی تہذیب و تمدن اپنا کر مسلمان رسوائی کا شکا ر ہیں ہما رے اسلاف نے علم و عمل اور اخلاص کے ذریعے کامیابیا ں حا صل کیں ۔

ای پیپر دی نیشن