کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی،شعبہ خواتین کی صد، حلقہ پی ایس129 کی امیدوار عزیز فاطمہ اور حلقہ پی ایس 91کی امیدوار نرگس خان نے کہا ہے کہ پرانے سیاسی پاپیوں نے لوٹ مار کا کلچر پروان چڑھایا، ملک کی ضرورت صاف ستھری اور باصلاحیت نئی قیادت ہے ۔ عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔ آزمائے ہوئوں کو نہ آزمائیں۔لسانی ، مذہبی اور سیاسی عصبیت نے ملک و قوم کا بہت نقصان کیاہے۔ پاسبان عوام کی پاسبانی کی تیاری کررہی ہے۔