اسلام آباد(خبرنگار) جاز نے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکوٹی اینڈ انکلوسیو بینچ مارک (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈز2024 میں 15اہم کیٹیگریوں میں ایوارڈز جیت لئے جاز نے مختلف کیٹگریوں میں 9 بیسٹ پریکٹس کے ایوارڈز اپنے نام کئے جن میں کاروبار کی ترقی کیلئے نصب العین، حکمت عملی اور کاروباری اثرات، قیادت اور احتساب، ادارے میں بھرتیاں، کام اور زندگی میں توازن، ملازمین کو سہولیات اور مراعات کی فراہمی، ڈی ای آئی کمیونیکیشن، ڈی ای آئی لرنگ اینڈ ڈیلو یلمپمنٹ ، ڈی ای آئی کو پائیداری سے منسلک کرنے، حکومتی تعلقات اورمعاشرے کی فلاح وبہبود کے اقدامات شامل ہیںجاز کی چیف پیپلز آفیسر تازین شاہد نے کہاجاز اعتماد کو فروغ دینے اور ایک مساوی دنیا کی تشکیل میں تعاون پر یقین رکھتا ہے۔ شمولیت ہمیشہ ہماری پالیسیوں کا لازمی جزو رہی ہے اور ڈائیورسٹی اور شمولیت کے اقدامات کا اعتراف ہمارے جوش و جذبہ کو تازہ کرتا ہے۔
جاز نے ڈائیورسٹی اور شمولیت کے لئے 15اہم ایوارڈز جیت لئے
Feb 03, 2024