بھارت کے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر336 رنز 

لاہور(سپورٹس رپورٹر )بھارت نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 336 رنز بنا لئے۔ وشاکاپٹنم میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ 40 کے مجموعی سکور پر گر گئی ، کپتان روہت شرما 14 رنز بناکر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے شعیب بشیر کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔شبمن گل 34 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔شریاس آئیر ٹام ہارٹلی کی گیند پر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔رجت پاٹیدار32 رنز بناکر ریحان احمد کی گیند کا نشانہ بنے۔اکشر پٹیل 27 رنز بناکر شعیب بشیر کی گیند پر ریحان احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ سریکر 17 رنز بناکر ریحان احمد کی گیند پر شعیب بشیر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالئے تھے۔ یشسوی جیسوال 179 اور روی چندرن ایشون 5 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ ریحان احمد اور شعیب بشیر نے دو، دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور ٹام ہارٹلی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن