کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پرائم منسٹر پروگرام یوتھ اسپورٹس کے تحت ایچ ای سی اسلام آباد ،سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے زیر انتظام پرائم منسٹر یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سندھ کی بوائز اور گرلز ہینڈ بال ٹیموں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ حیدرآباد میں دو فروری سے شروع ہو گیا جس کی فائنل ٹیم سلیکشن کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اس کے بعد تیرہ فروری کو شھید بینظیر آباد ،سولہ فروری سکھر ،انیس فروری لاڈکانہ اور ستائیس فروری کو کراچی میں اس کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے۔پبلک اسکول حیدرآباد میں منعقدہ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری تھے جنہوں نے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔پانچوں ریجن میں ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد پانچوں ریجن کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور ان کے درمیان صوبائی لیگ کی بنیاد پر میچز منعقد کئے جائیں گے جس کے بعد فاتح ٹیم نیشنل ھینڈ بال لیگ میں شرکت کرے گی۔
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ ھینڈ بال لیگ‘ حیدرآباد میں ٹرائلز
Feb 03, 2024