چھٹے سندھ کالج گیمز ‘ڈگری کالج لطیف آباد میں رنگارنگ آغاز

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) چھٹے سندھ کالج گیمز 2024کے سلسلے میں حیدرآباد ریجن میں بھی کھیلوں کا آغاز کردیا گیا۔ ڈگری کالج لطیف آباد میں رنگارنگ تقریب میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد خالد حیدرشاہ نے ربن کاٹ کر بوائز ٹگ آف وار ایونٹ سے کھیلوں کا باقائدہ آغاز کیا جبکہ واک پاسٹ کی قیادت مین ریجنل کمیٹی کے پروفیسر اشعرزمان، پروفیسر سہیل جعفری، فوکل پرسن خرم رفیع صدیقی نے کی۔ آر ڈی حیدرآباد، پروفیسرز آفتاب احمد راجپوت، افتخار مہر، میزبان کالج کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن عقیل احمد، طارق توفیق، شاہد ولی، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے احمد نواز، فیضان راجپوت، سیدہ نسیمہ شاہ، مصباح راحین، عمران شیخ، زینب ارباب، عائشہ رزاق، ظفر وحید، عتیق الرحمن، عائشہ ارم، نائلہ خان، فیضان شیخ‘ محمد اقبال، محمد امین، سپرنٹینڈنٹ آر ڈی آفیس محمد حنیف شیخ نے مختلف فرائض سرانجام دیئے جبکہ پروفیسر صابر فیاض اور سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد یاسین شیخ نے کمپیئرنگ کی۔ خورشید بیگم گرلز کالج و میزبان کالج کے گرلز و بوائز اسکائوٹس نے بشری عارف اور پروفیسر عبدالرحیم گدی کی نگرانی میں واک پاسٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن