لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار‘ حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہوگئے ۔ ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہ تک نہیں ملی۔ عرصہ دراز سے فیڈریشن سے وابستہ ایک ملازم دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا ۔ ملازم صادق کو مالی پریشانی کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا ۔ پی ایچ ایف نے ملازمین کی تنخواہوں کیساتھ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس تک ادا نہیں کیے۔ وزارت آئی پی سی کی جانب سے پی ایچ ایف کو حال ہی میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ قومی ٹیم کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو چھ ایونٹس کے ڈیلی اولانس نہیں مل سکے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو6ماہ سے تنخواہ نہ ملی
Feb 03, 2024