ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ،آصف سم سم

Feb 03, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر/اے پی پی )آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب  ناظم آباد کے ایک نجی ہال میں منعقد کی گئی۔آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ناظم آباد کے ایک نجی ہال میں منعقد کی گئی اس تقریب میں کراچی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نوید انورب آباد کے چیئرمین آصف سم سم پاکستان تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر اور آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمان اور اسپیشل ویڈیو پیغام آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمینب راحیل ھارون نے دیا۔اس تقریب میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نوید انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عظم کیا کہ کراچی ریئلٹرز کی تین رکنی کمیٹی جو تشکیل دی گئی ھے وہ اپنے فرائض انجام دے اگر کہیں کوئی مشکل پیش آئے ادارہ اس کو حل کرنے میں جو مشکلات آیئں کی اس کو دور کرے گا۔آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے ریئلٹرز کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن ان کے ساتھ کھڑی ھے ایم رحمان نے آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے  ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ڈیفکلیریا کے صدر جناب جوہر اقبال نے آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کو مبارکباد دیتے ہوئے حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اپنے ممبرانِ کو جس نظم و ضبط اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔آصف سم سم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ ناظم آباد کراچی کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے جس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔نارتھ ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان عالم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ریئلٹرز اور کے ڈی اے کی تین رکنی کمیٹی میں ناظم آباد کے ریئلثر سید صابر شاہ بھی ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے اور اس سے کراچی کے ریئلٹرز کے بہت سے مسائل اُجاگر کر کے ان کو حل کرنے میں اپنی کوششیں کریں گے۔آخر میں آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سیف الدین نے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ ان دو سالوں میں ناظم آباد کے ریئلٹرز کو مشکلات اور مسائل درپیش ہیں ان کو ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور ان کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں