لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد صنم جاوید کی درخواست ضمانت کو ایک بار پھر ملتوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔صنم جاوید کی جانب سے پیش ہونے کے وکیل نے دلائل دیے کہ پولیس نے کبھی نہیں بتایا تھا کہ صنم جاوید تھانہ شادمان حملہ کیس میں بھی مطلوب ہے، اس سے پولیس کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔ 10 مئی 2023 کو صنم جاوید کے خلاف ایم پی او آڈر جاری کیا گیا، عدالت نے ایم پی او آڈر کو کالعدم قرار دیا تو صنم جاوید کو دوسرے کیسز میں گرفتار کر لیا گیا۔وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ ایک کیس میں رہائی ملتی ہے تو دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ صنم جاوید اور کس کس کیس میں نامزد ہے۔عدالت کے پوچھنے پر سرکاری وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کے لیے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی ۔