مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ کس پارٹی نے گرا دی؟

 مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے آئی پی پی (استحکام پاکستان پارٹی) کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران سابق ایم این اے عائشہ رجب نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ایم این اے عائشہ رجب نے تاندلیانوالہ میں آئی پی پی کے رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی حمایت کا اعلان کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر عائشہ رجب بلوچ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

ای پیپر دی نیشن