پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا، جو اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ بھارتی ٹینس ٹیم 60 سال بعد پاک سرزمین پر اِن ایکشن ہوگی، روایتی حریفوں کا میدان کچھ دیر بعد سجے گا، ڈیوس کپ گروپ ون کی پلے آف ٹائی اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ڈیوس کپ کے پہلے روز 2 سنگلز کھیلے جائیں گے جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہوگی، پاکستان کے اعصالحق کا بھارت کے رام کمار کے ساتھ ہوگا جبکہ پاکستانی ٹینس اسٹار عقیل خان کا مقابلہ بھارت کے شری رام سے ہوگا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں ڈیوس ٹائی کپ تاریخی ہے جبکہ بھارت کے کپتان ذیشان علی بھی تاریخ بنائیں گے۔ بھارتی ٹینس ٹیم کے کوچ ذیشان علی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، پاک بھارت مقابلہ سخت ہوگا ہم اسے جیتنا چاہتے ہیں۔