فیصل آباد۔سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی 230 چولا رانا انعام کی ڈیرہ پر آمد۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ حلقہ کی عوام سے خطاب۔ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو جلسہ میں شریک ہوئے پچھلے الیکشن میں ہمیں کامیاب نصیب ہوئی۔ پچھلے الیکشن میں ہماری حکومت بننے سے روک دی گئی۔ اس لئیے حلقہ کے کام نہ ہوسکے۔ ہر حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو سہولیات دیں لیکن جو حکومت یہاں بنی تھی انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ اس حکومت نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینا سکھایا۔ آپ اپنے حلقہ یا شہر میں دیکھ کوئی بھی کام نہیں ہوا۔ سب کو جیل پہنچتے پہنچتے دونوں میاں بیوی اب خود جیل میں ہیں۔ نفرت کی سیاست میں پھر ایسا ہی ہوتا ہے 2018 میں اس نمونے کو پاکستان مسلط کیا گیا۔ تب پاکستان دہشتگردی ختم کرکے ترقی کررہا تھا۔ تب مہنگائی میں کمی تھی لیکن پھر اس مسلط کردیا گیا آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا گیا۔ ہر آدمی اس وقت مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد مہنگائی سے عوام پس کر رہ گئی ہے یہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے بڑا عذاب نہیں یے تمام لوگ کسی بھی پراپیگنڈا سے نکل کر ایک ایسی جماعت کو منتخب کرے جو ملک کو ترقی پر کے جائے۔ نہ کہ ایسی حکومت بنے جو سب کو ختم کرنے پر چل پڑے۔ اس لئیے قوم اس وقت بہتر فیصلہ کرے میاں نواز شریف نے 21 اکتوبر کو کہا کہ چالیس سالہ سیاست کا نتیجہ کے سب ملکر کام کرنا چائیے میاں نواز شریف اس وقت پاکستان کا سب سے سنئیر سیاست دان ہے 8 فروری کے بعد مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی الیکشن کے بعد حلقہ کے مسائل حل کردئیے جائیں گے۔رانا ثناء اللہ
میاں نواز شریف اس وقت پاکستان کا سب سے سنئیر سیاست دان ہے۔رانا ثناء اللہ
Feb 03, 2024 | 17:08