شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر سے متعدد کروز میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے رواں ہفتے میں نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا تھا، تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا کا زیر سمندر ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔
شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ
Feb 03, 2024 | 17:10