کراچی سٹاک اےکسچےنج مےں مندا‘انڈےکس 9386پوائنٹس پر آگےا

Jan 03, 2010

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران جاری شدید مندا پر کے ایس ای 100انڈیکس 35.31پوائنٹس کی کمی پر 9386.92 کی انتہائی نچلی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران موڈیز کریڈٹ کے پاکستانی کمپنیوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی‘ سانحہ کراچی کی خراب صورتحال اور ملک بھر میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے مایوسی وبددلی کی کیفیت میں حصص کی خریداری سے محتاط رویہ رکھتے ہوئے بینکنگ‘ آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی کم داموں پر فروخت کرکے اپنے سرمایہ کے انخلاءکی تگ ودو میں رہتے ہوئے مارکیٹ سے فوری نکلنے پر توجہ مرکوز کر دی جس کے باعث حصص کا کاروبار شدید مندی میں رہا۔ اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کو 8ارب 17کروڑ 52لاکھ 7ہزار191 روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر27کھرب 5ارب 87کروڑ 98لاکھ 32ہزار223 روپے رہ گئی۔
مزیدخبریں