متحدہ قومی موومنٹ نےسینیٹ میں حزب اختلاف کی نشستوں پربیٹھنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

Jan 03, 2011 | 16:31

سفیر یاؤ جنگ
اپوزیشن بنچوں پربیٹھنے کی درخواست ایم کیوایم کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نےجمع کرائی۔ ایم کیوایم نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تحاریک التواء بھی جمع کرائیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسے فی الفور واپس لیاجائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے اور غریب عوام اس کے متحمل نہیں ہوسکتے جب کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر جمع کرائی گئی تحریک التواءمیں بجلی کا بحران فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملک بھر کے عوام مشکلات میں مبتلا ہیں اور سڑکوں پر آکر جلاﺅ گھیراﺅ کرنے پر مجبور ہیں جس سے امن و عامہ کی صورتحال بھی داﺅ پر لگی ہوئی ہے۔
مزیدخبریں