چلی کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پرسات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکےمقامی وقت کےمطابق آٹھ بجکربیس منٹ پر وسطی چلی کے بیو بیو ریجن میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکزتینتیس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر آگئے، پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے کسی بڑے سونامی کے خطرے کو مسترد کردیا تاہم سنٹر کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ شدت کے زلزلے سے عام طور پر ساحل کے ارد گرد کے علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ چلی میں فروری دو ہزاردس کو تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں پانچ سو بیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اورتیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن