آسٹریلیا میں سیلاب کےباعث متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لئے فوج بھی حرکت میں آگئی۔

آسڑیلیا کےبدترین سیلاب نے دولاکھ افراد کو بے گھر کردیا ہے جس کے باعث آسٹیریلین حکام کی جانب سے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مقامی فلاحی اداروں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ فوج بھی متاثرین کی مدد کے لئے بھیج دی گئی جو بچوں، بوڑھوں اورخواتین کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ علاقوں پر منتقل کرکے خوراک فراہم کر رہی ہے،آسٹریلن حکام کے مطابق سیلاب سے شمالی ریاست کوئینزلینڈ زیادہ متاثرہوئی ہے اور وہاں پانی کی سطح بلند ہو کر اب چالیس فٹ تک پہنچ چکی ہے،آسٹریلوی حکومت نے کاشتکاروں کے لئے پچیس ہزار پانچ سو اکیس امریکی ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر لگایا گیا

ای پیپر دی نیشن