سیاسی کشیدگی کے باعث سال کے پہلے کاروباری روزہی سٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکارہوگئیں۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سوتہتر پوائنٹس کی کمی کے بعد بارہ ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔

Jan 03, 2011 | 22:59

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہی منفی زون میں ہوا۔ ٹریڈ نگ کے دوران مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب انڈیکس دوسو پچاس سے زائد پوائنٹس گرکرگیارہ ہزارآٹھ سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا تاہم کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تہترپوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزارآٹھ سو انچاس پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے تمام شعبوں میں ہی شئیرزکی فروخت کوترجیح دی۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپرتین سواناسی کمپنیوں کے نوکروڑگیارہ لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن میں سے دو سو اکانوے کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں کمی ہوئی۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رحجان رہا اورمارکیٹ اٹھانوے پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزارچھ سو پینتیس پوائنٹس پربند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو چودہ کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف چھ کمپنیوں کے شیئرزمیں اضافہ ہوا۔
مزیدخبریں