صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم پرمکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

Jan 03, 2011 | 23:54

سفیر یاؤ جنگ
ایوان صدرکی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کی حکمران اتحاد کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی کی قیادت وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم سے ٹیلی فون پربات کی ہے جس میں ملک کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدرنے وزیراعظم کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزیدخبریں