پشاور کےعلاقے ارباب روڈ پرواقع نیٹ کیفے میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ارباب روڈ پر اعظم پلازہ کےتہہ خانے میں واقع نیٹ کیفے میں ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق پانچ سے چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد کیفے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بازہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے نیٹ کیفے مکمل طورپر تباہ ہوگیا جبکہ نجی بینک سمیت متعددقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن